نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) کورونا وائرس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے متاثرین کا جلد پتہ لگاکر انفیکشن کو قابو میں کرنے کی مہم میں ملک کی کل جانچ کی تعداد 9 دسمبر کو 15 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
ملک میں عالمی وبا کووڈ۔ 19 کا پہلا معاملہ اس برس 30 جنوری کو آیا تھا اور اس کے بعد حکومت نے مسلسل جانچ کادائرہ وسیع کرکے متاثرین کا پتہ لگانے اور وائرس کی روک تھام پر زور دیا۔
انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے 10 دسمبر کو جاری کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ 9 دسمبر تک کل جانچ کی تعداد 15کروڑ 7 لاکھ 59 ہزار 726 پر پہنچ گئی ہے۔
نو دسمبر کو 9 لاکھ 22 ہزار 959 کورونا جانچ کی گئیں۔
کورونا وائرس کے وسیع پیمانےپر پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ملک میں ہر دن اس کی زیادہ سے زیادہ جانچ کی مہم میں 24 دسمبر کو ایک دن میں 14 لاکھ 92 ہزار 409 نمونوں کی جانچ کا ریکارڈ ہے۔