نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) ملک کے مختلف ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن سے 412 مریضوں کی موت ہوئیں، جن میں سب سے زیادہ اموات مہاراشٹر، دہلی اور اتر پردیش میں بالترتیب 75، 50 اور 47 ہوئیں۔
جمعرات کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 31521 نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 97.67 لاکھ ہوگئی ہے۔
اس دوران 37725 مریضوں کے صحتمند ہونے کے ساتھ کورونا سے نجات پانے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 92.53 لاکھ ہوگئی۔ نئے معاملوں کے مقابلے میں صحت مند ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے فعال معاملے کم ہوکر 3.72 لاکھ رہ گئے ہیں۔
اسی عرصے میں 412 مزید مریضوں کی موت کے ساتھ، اموات کی تعداد 141772 اور اموات کی شرح 1.45 فیصد ہوگئی ہے۔