روم؛طبی ماہرین نے ایک حالیہ تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ایک یا 2 ٹماٹروں کی تازہ چٹنی امراض قلب کا خطرہ کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
اٹلی کی ویرونا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر 80 گرام ٹماٹر کی چٹنی یا ٹماٹو ساس کا استعمال خون کی رگوں پر زیادہ چربی والی غذا کے خراب اثرات کو روک کر بہتر کرتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹماٹر کو سرخ رنگ دینے والے عنصر انٹی آکسائیڈنٹ lycopene متعدد طبی فوائد کا سبب بنتا ہے اور یہ امراض قلب کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔
تحقیق کے دوران 20 افراد میں سے نصف کو یہ زیادہ چربی والی غذاوٴں کے یساتھ یہ چٹنی استعمال کرائی گئی، جبکہ دیگر کو صرف عام کھانا ہی دیا گیا۔جس سے معلوم ہوا کہ خون کی رگوں سے پیدا ہونے والی امراض قلب کی روک تھام میں ٹماٹر کافی مددگار ثابت ہوتے ہیں۔