نئی دہلی، 11 دسمبر (یو این آئی) نومبر 2020 میں مسافر گاڑیوں کی فروخت میں پانچ فیصد اور دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا ہے۔
گاڑی بنانے والی کمپنیوں کی تنظیم سیام کی جانب سے جمعہ کے روز جاری ترمیمی اعداد و شمار کے مطابق، نومبر میں ملک میں 2,64,898 مسافر گاڑی فروخت ہوئے جو گذشتہ برس نومبر کے 2,53,139 یونٹ کے مقابلے 4.65 فیصد زیادہ ہے۔
ان میں کاروں کی فروخت میں 2.77 فیصد کی کمی درج کی گئی اور یہ اعداد و شمار 1,49,949 یونٹ کا رہ گیا۔ کارآمد گاڑیوں کی فروخت 17.16 فیصد کے اضافے کے ساتھ 1,03,525 یونٹ پر اور وین کی فروخت 8.23 فیصد بڑھ کر 11,424 یونٹ پر پہنچ گئی۔
دوپہیہ گاڑیوں کی فروخت میں 13.43 فیصد کا اضافہ ہوا۔ نومبر 2019 میں ملک میں 14,10,939 دوپہیہ گاڑی فروخت تھے۔ رواں برس نومبر میں یہ اعداد و شمار 16,00,379 یونٹ پر پہنچ گیا۔ ان میں موٹر سائیکل کی فروخت 14.90 فیصد بڑھ کر 10,26,705 دوپہیہ گاڑی فروخت ہوئے تھے۔ رواں برس نومبر میں یہ اعداد و شمار 16,00,379 یونٹ پر پہنچ گئے۔ ان میں موٹر سائیکل کی فروخت 14.90 فیصد بڑھ کر 10,26,705 یونٹ پر اور اسکوٹر کی فروخت 9.29 فیصد کے اضافے کے ساتھ 5,02,561 یونٹ تھی۔
تین پہیہ گاڑیوں کی فروخت 57.64 فیصد کم ہو کر 23626 یونٹ رہ گئی۔
مسافر گاڑیوں کا ایکسپورٹ کم ہوا ہے جبکہ دو پہیہ گاڑیوں کا ایکسپورٹ بڑھا ہے۔ نومبر میں 38,300 مسافر گاڑی ایکسپورٹ کیے گئے جو ایک سال پہلے کے مقابلے 34.26 فیصد کم ہے۔ دوپہیہ کا ایکسپورٹ 9.45 فیصد بڑھ کر 3,27,403 یونٹ رہا۔