لکھنؤ کے امین آباد کی رہائشی رقیہ بانو نے تین سال قبل یشوردھن شریواستو سے تبدیلی مذہب کے بعد شادی رچائی مگر اب یشوردھن شریواستو نے مسکان بن چکی اس خاتون کو در در کی ٹھوکریں کھانے کے لئے چھوڑ دیا ہے۔ رقیہ کی حالت اب نہ گھر کی رہی اور نہ گھاٹ کی، اس پر المیہ یہ کہ اب دونوں ہی کنبہ اس سے دوری اختیار کر رہے ہیں۔









