نئی دہلی ، 13 دسمبر(یواین آئی) قومی راجدھانی دہلی میں اتوار کی صبح آسمان میں گھنا کہرا چھایا رہا اور یہاں صبح کے آٹھ بجے ہوا کے معیار کا انڈیکس (اے کیو آئی ) 354 ریکارڈ کیا گیا قومی راجدھانی کے علاقہ غازی آباد ، نوئیڈا ، فرید آباد اور گروگرام(گڑگاؤں) میں ہوا کا معیار انتہائی خراب رہا ، جبکہ متصل شہروں میں مانیٹرنگ سینٹرزمیں انڈیکس 401 رہا جو ‘سنگین ‘ زمرے میں آتا ہے۔









