40بڑی فرموں کے آن لائن ڈیٹا پر سائبر حملے کے بعد صیہونی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا امکان ہے۔
اسرائیل کی 40 بڑی فرموں کے آن لائن ڈیٹا پرسائبر حملہ ہو گیا،جس کے بعد اسرائیلی معیشت کو بڑا دھچکا لگنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپیوٹر نیٹ ورک پر حملوں میں فلسطین نواز ہیکرز ملوث ہیں۔
اسرائیلی لاجسٹک اینڈ مشن سروسز کمپنی اورین نے اس بات کی مزید تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ سائبر حملے سے متاثر ہوا ہے، اس سلسلے میں اسرائیل کی اسٹاک ایکسچینج کو اپنی رپورٹ بھی پیش کی ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل کی دیگر کمپنیاں بھی سائبر حملے سے متاثرہوئیں ہیں، ہیکروں نے پروگرامنگ سسٹم کو نشانہ بناتے ہوئے پورا سسٹم برباد کردیا ہے۔
سائبر حملے سے متاثر ہونے والی امیٹل کمپنی کے ترجمان نے کہاکہ اسرائیل میں کسٹم کلیئرنس کے شعبے میں کمپنیوں کے لیے پروگراموں کی مارکیٹنگ کرتے ہیں، سائبر حملے کے بعد یہ شبہات پیدا ہوئے ہیں کہ حملے کا مقصد اسرائیل کو بھیجے گئے پیکجوں تک رسائی میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے۔