نئی دہلی، 16 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سنہ 1971 کی جنگ میں پاکستان پر تاریخی فتح کی یاد میں منائے جارہے ’ وجے دیوس ‘ کے موقع پر فوج کی بہادری کو سلام پش کیا ۔
مسٹر سنگھ نے بدھ کے روز اپنے پیغام میں کہا ’’ آج وجے دیوس کے موقع پر میں ہندوستانی فوج کی ہمت وجرأت کی روایت کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ میں یاد کرتا ہوں ان بہادر فوجیوں کی بہادری کو جنہوں نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی ایک نئے کہانی لکھی ۔ ان کی خودسپردگی اور قربانی تمام ہندوستانیوں کے لئے تحریک کا سرچشمہ ہے۔ یہ ملک انہیں ہمیشہ یاد رکھے گا‘‘ ۔
مسٹر شاہ نے کہا ’’1971 میں آج ہی کے دن ہندوستانی فوج نے اپنی ہمت و جرأت کے ساتھ انسانی آزادی کے عالمی اقدار کا تحفظ کرتے ساتھ دنیا کے نقشے پر ایک تاریخی بدلاؤ کیا ۔ تاریخ میں سنہری حروف کے ساتھ لکھی یہ بہادی کی کہانی ہر ہندوستانی کو فخر کا احساس دلاتی رہے گی ۔ وجے دیوس کی مبارکباد ‘‘ ۔
واضح رہے کہ 1971 کی جنگ میں ہندوستانی فوج نے پاک فوج کو شکست فاش دی تھی ، اور اس فتح کے بعد بنگلہ دیش ایک نئے ملک کی حیثیت سے معرض وجود میں آیا۔ اس جیت کو منانے کے لئے ہندوستان اس سال کو فتح کا سنہری سال کے طور پر منا رہا ہے اور اس دوران سال بھر پورے ملک میں مختلف مقامات پر یہ تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔
ان پروگراموں کا آغاز آج نیشنل وارمیموریل پر منعقدہ تقریب سے ہوگا ، جس میں وزیر اعظم نریندر مودی وار میموریل کی ’ اکھنڈ جیوتی ‘ سے چار وجے مشعلیں روشن کریں گے۔ ان مشعلوں کو ملک کے مختلف حصوں میں پہنچایا جائے گا۔