مردوں کے مقابلے میں زیادہ خواتین کو عہدے دینے پر میئر کو بھاری جرمانہ کیا گیا ہے۔فرانس کی وزارت برائے عوامی خدمات نے پیرس کی شہری انتظامیہ کو 2018 میں صنفی بنیادوں پر ملازمتوں کی یکساں تقسیم کے قانون کی خلاف ورزی کرنے پر 90 ہزار یورو(1 لاکھ 10 ہزار ڈالر) کا جرمانہ کیا ہے۔
پیرس کی میئر این ہڈاگو کا کہنا ہے کہ یہ جرمانہ ہونے پر وہ بہت خوش ہیں۔ سٹی کونسل کے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ جب انہیں اس جرمانے کا پتا چلا تو انہیں بے پناہ خوشی ہوئی۔
ہڈاگو کا کہنا ہے کہ ماتحت انتظامی عہدوں پر 11 عورتوں اور صرف پانچ مردوں کو تعینات کیا ہے جو کہ غلطی سے ہوا جبکہ قوانین میں صنفی مساوات رکھنے کی پابندی عائد کی گئی ہے اور میرے ماتحتوں میں خواتین کی نمائندگی 69 فی صد سے تجاوز کرگئی ۔