لکھنو۔(نامہ نگار)بنتھرا علاقے میں ایک شادی شدہ مشتبہ حالات میںآگ لگنے سے جھلس گئی ۔شدید طور سے جھلسی ہوئی حالت میں اسے علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ خبر کے مطابق بنتھرا کے لطیف نگر کا باشندہ رام دیال آج صبح مزدوری کرنے کیلئے گیا ہوا تھا۔ اور اس کی بیوی گھر پر تنہا تھی۔گاؤں والوں کے مطاب
ق تقریباً دس بجے اچانک اس کی بیوی شیو پیاری چیخنے کی آواز سنائی دی۔ آواز سن کر پڑوسی اس کے گھر پہنچے تو گھر کے اندر شیو پیاری جھلسی ہوئی حالت میں پڑی ہوئی تھی۔ تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے اس کی اطلاع رام دیال کو دی۔ رام دیال نے گاؤں والوں کی مدد سے شیو پیاری کوضلع اسپتال میںداخل کرایا ۔ جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بتایا جارہا ہئے کہ رام دیال اور شیوپیاری کے درمیان کافی دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا اور وہ جھگڑے کی وجہ سے اپنے مائکے چلی گئی تھی۔ کچھ دن قبل شیو پیاری اپنے نوسال کے بیٹے ارون کے ساتھ گھر واپس آئی تھی۔