واشنگٹن ، 19 دسمبر (اسپوتنک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایسے قانون پر دستخط اور منظوری دے دی ہے جس کے نتیجے میں چینی کمپنیوں پر امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے پر پابندی لگ سکتی ہے۔وہائٹ ہاؤس نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق 18 دسمبر 2020 کوصدر نے ایس 945 پر دستخط اور منظوری دی ، جو غیر ملکی کمپنیوں کے احتساب کا تعین کرتی ہے ، جس میں غیر ملکی حکومت کے زیر ملکیت یا ان کے زیر کنٹرول کمپنیوں کو بھی ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ ساتھ سخت حفاظتی قواعد پر عمل کرنا ہوگا۔ آڈٹ کے طے شدہ معیارات کے پیش نظر پبلک کمپنی اکاؤنٹس سپروائزر بورڈ سے بھی منظوری لینا ہوگی۔
امریکی کانگریس کے ایوان زیریں اور ایوان نمائندگان نے اس ماہ اس قانون کی منظوری دی ، جبکہ سینیٹ نے اسے مئی میں ہی منظور کرلیا تھا ۔
اس قانون کے مطابق امریکی اسٹاک مارکیٹ میں کام کرنے والی کمپنیوں کو یہ بتانا ہوگا کہ اس کا مالک کون ہے اور اس کو چلاتا کون ہے۔