امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے عراق میں شیعوں کے اتحاد کے لئے ہونے والے اجلاسوں کا خیرمقدم کیا اور کردستان کی صوبائی حکومت کو مظاہرین پر تشدد کرنے سے متنبہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق ، امام جمعہ نجف اشرف حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی نے عراق میں شیعوں کے اتحاد و وحدت کے لئے ہونے والے اجلاسوں کا خیرمقدم کیا اور کردستان کی صوبائی حکومت کو مظاہرین پر تشدد کرنے سے متنبہ کیا۔
انہوں نے شیعہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے مابین شیعوں کے اتحاد و وحدت کے مقصد کیلئے منعقدہ اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں شیعہ طاقتوں کے اتحاد و وحدت کا باعث بنیں گی۔
حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے اپنی تقریر میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ نام اور عناوین میں فرق تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کا باعث نہیں ہونا چاہیے ، کہا کہ تنظیمی مختلف نام ہیں جیسے حشد العتبات اور حشد العشائر وغیرہ۔ اہم ان سب کی قدردانی کرتے ہیں۔ ضد اور ہٹ دھرمی سے گریز کرتے ہوئے اتحاد و یکجہتی اور محبت کی سمت بڑھنا چاہیے۔
امام جمعہ نجف اشرف نے دہشت گرد گروہ داعش پر فتح کی سالگرہ کی مناسبت سے جنگجوؤں ، شہداء ، زخمیوں اور ان کے خانوادے ، حوزہ علمیہ اور موکب حسینی کے بانیوں سمیت جنگ میں کردار ادا کرنے والی خواتین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ عراقیوں نے خطے میں اسرائیل کے دوسرا سب سے بڑا منصوبہ بعنوان “دولت اسلامیہ عراق و شام” کو شکست دیا اور امت اسلامیہ کے خاتمے کے سب سے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔
انہوں نے یہ اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ فتح خدا کے لطف و کرم ، عاشورائی ثقافت، احساس حب الوطنی اور مرجعیت کی طاقت کی بدولت حاصل ہوئی ، مزید کہا کہ داعش کی شکست کا مطلب استکبار جہاں کی شکست ہے۔
خطیب نجف اشرف نے کردستان ریاست سے مظاہرین کے ساتھ حکیمانہ اقدامات اٹھائے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے تشدد کرنے سے خبردار کیا۔