واٹس ایپ اور میسنجر دنیا کی مقبول ترین میسجنگ اپلیکشنز ہیں جو فیس بک کی ملکیت ہیں۔ واٹس ایپ کے صارفین 2 ارب سے زیادہ ہیں جبکہ میسنجر استعمال کرنے والے بھی ڈیڑھ ارب سے زیادہ ہیں۔
ان کا استعمال لوگ اپنے دوستوں ساتھیوں اور پیاروں سے رابطے کے لیے کرتے ہیں، جو ٹیکسٹ میسجز کے ساتھ آڈیو، ویڈیو کالز اور میڈیا فائلز بھیجنے جیسی سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
مگر کیا آپ کو علم ہے کہ آپ ان دونوں میں اپنے ٹیکسٹ میسجز کا فونٹ بھی تبدیل کرسکتے ہیں؟
واٹس ایپ میں تو آپ کو بولڈ، اٹالک اور اسٹرائیک تھرو کا علم تو ہوگا مگر آپ واٹس ایپ اور میسنجر میں مونو اسپیس یا ٹائپ رائٹر فونٹ کو بھی میسجز کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔
جی ہاں ایسا ممکن ہے بس طریقہ معلوم ہونا چاہیے، جو زیادہ پیچیدہ بھی نہیں۔
ٹائپ رائٹر فونٹ کیسے استعمال کریں؟
یہ فونٹ تحریر کو زیادہ خوبصورت بناتا ہے اور اس کے لیے کسی تھرڈ پارٹی ایپ کی ضرورت بھی نہیں۔
بس میسنجر یا واٹس ایپ پر اپنے میسج کے آگے اور پیچھے 3 بار یہ سمبل “` استعما کریں۔
مثال کے طور پر `Hello` ، جو اینڈرائید فونز کے کی بورڈ میں آسانی سے مل جاتا ہے، البتہ آئی فون ایس ڈیوائسز میں اس کو تاش کرنا مشک ہوتا ہے۔
اس کے لیے آئی فون میں مین کی بورڈ پر apostrophe سائن کو دبا کر رکھنا پڑتا ہے تاکہ یہ سمبل استعمال کرسکیں۔
میسنجر اور واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژنز پر بھی اس کا استعمال کیا جاسکتا ہے اور وہاں یہ سمبل ڈھونڈنا مشک نہیں ہوتا بلکہ کاپی پیسٹ کرسکتے ہیں۔