بارہ بنکی (نامہ نگار) ضابطہ اخلاق کے ساتھ جمہوریت کے سب بڑے تہوار کی شروعات ہوچکی ہے ۔ کارکنان ہماری عزت نفس کی پہچان ہیں۔ اور اسی کے سہارے ۲۰۱۴کے تہوار میں پارلیمانی حلقہ کے ہر ایک بوتھ پر ترنگا پرچم لہرانا ہے۔ اسی مقصد سے ضلع کے سبھی ترقیاتی بلاک میں ۱۱مارچ سے ۱۹مارچ تک ریاستی قیادت کی ہدایت پر پیدل مارچ نکال کر کانگریس پارٹی کی پالیسی اور مفاد عامہ کی اسکیموں کو پارلیمانی حلقہ کے ہر شخص تک پہنچائی جائے گی۔ مذکورہ اطلاع قومی درجہ فہرست ذات کمیشن کے صدر و رکن پارلیمنٹ پی ایل پنیا نے ترقیاتی بلاک صدور کے جلسہ میں کانگریس کمیٹی کے ضلع صدر فواد قدوائی سے تبادلہ خیال کرنے کے بعد دی۔ پیدل مارچ ترقیاتی بلاک سرولی غوث پور ، رام نگر ۱۲مارچ کو ت
رقیاتی بلاک نندورا ، فتح پور ،۱۳مارچ کو صورت گنج ، مسولی ،۱۴مارچ سدھور ، ہرکھ ،۱۵مارچ کو حیدر گڑھ ، ترویدئی ، ۱۹مارچ ترقیاتی بلاک بنکی و بلاک دیویٰ میں کانگریسیوں نے پیدل مارچ نکال کر کانگریس صدر سونیاگاندھی ، نائب صدر راہل گاندھی کا پیغام و کانگریس کی پالیسیوں کو ہر خاص وعام تک پہنچانے کا کام کریں گے۔ پارلیمانی حلقہ کے سبھی بلاک صدور خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمنٹ مسٹر پی ایل پنیا نے کہا کہ کانگریس کمیٹی کے فعال صدر فواد قدوائی و سینئر کانگریسیوں کی رہنمائی میں ۲۰۰۹کے پارلیمانی انتخاب میں آزادی کے بعد سے سب بڑی جیت ترقیاتی بلاک ، شہر کانگریس صدور نے انتھک محنت کرکے دلائی تھی۔ آپ کے کانگریس کانگریس پارٹی ایساتاریخی قانون ہے جو اس ملک کی عوام کو کانگریس نے دیا ہے۔ حق اطلاع سے غذائی حقوق تک یہ قانون ایک ایسی حقیقت ہے۔