یروشلم 24 دسمبر (اسپوتنک) اسرائیل میں کورونا وائرس کے لئے تشکیل شدہ خصوصی حکومتی کمیشن نے کووڈ۔19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے کرسمس کے موقع پر دعائیہ مجالس میں لوگوں کی تعداد محدود کردی ہے۔
یہ معلومات اسرائیل کی وزارت صحت نے دی ہے۔ وزارت صحت نے کہا ’’آج رات کورونا وائرس سے متعلق وزارتی کمیشن نے کرسمس کی تعطیلات کے لئے خصوصی شرائط کی منظوری دی جو 24 دسمبر کو پانچ بجے تا 25 دسمبر آٹھ بجے تک، 6 جنوری پانچ بجے سے 7 جنوری آٹھ بجے تک اور 18 جنوری کو پانچ بجے سے 19 جنوری آٹھ بجے تک نافذ رہے گی۔
وزارت نے بتایا کہ ان دنوں بیرونی 100 افراد اور اندرونی 10 سے زیادہ لوگوں کو کسی پروگرام میں شمولیت کی اجازت نہیں ہوگی۔