نئی دہلی،26 دسمبر ( یواین آئی) ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے نئے کیسز میں کمی کے ساتھ ہی اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں اضافہ کے بعد فعال کیسز کی تعداد بھی کم ہوتی جارہی ہے۔
جمعرات کے روز کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 24 ہزار سے زیادہ رپورٹ ہوئے تھے ، لیکن ان کی تعداد جمعہ کے روز تقریبا 23 ہزار ہوگئی اور ہفتے کے روز تقریب 22 ہزار رہ گئی۔
مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروبا وائرس کے 22،273 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 69 ہزار ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 22،274 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد بڑھ کر97.40 لاکھ سے زائد ہوگئی اور یہ شرح 95.78 فیصد ہے۔
ایکٹیو کیسز 252 سے گھٹ 2.81 لاکھ رہ گئے اور یہ شرح 2.77 فیصد رہی۔ اسی عرصے میں 251 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد 1،47،343 ہوگئی ہے اورملک میں ہلاک شدگان کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔