نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے عظیم شہید اودھم سنگھ کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ مسٹر نائیڈو نے سینچر کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ شہید اودھم سنگھ کی اعلی قربانی کو قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ شہید اودھم سنگھ عظیم انقلابی، مجاہد آزادی اور محب وطن تھے۔
نائب صدر نے اپنے ٹوئٹ میں شہید اودھم سنگھ کے اس واقعہ کا ذکر کیا ’’اس سے بڑا اعزاز اور کیا ہوسکتا ہےکہ مادر وطن کے لئے اپنی جان قربان کردی جائے‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا ’’آج عظیم انقلابی اودھم سنگھ جی کا یوم پیدائش ہے۔ ان کی شہادت کو ملک ہمیشہ یاد رکھے گا‘‘۔