نئی دہلی،26 دسمبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ زرعی قوانین کیخلاف کسان تقریبا ایک ماہ سے احتجاج ومظاہرہ کر رہے ہیں اور ان کی تحریک کو بھٹکانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لیکن حکومت کو یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ اس وقت تک واپس نہیں آئیں گے جب تک کسان کی بات نہ سنی جائے ۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہا’’مٹی کا ذرہ ذرہ گونج رہا ہے ، حکومت کو سننا پڑے گی‘‘۔
کانگریس قائد نے ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی ہے جس میں کسانوں کے احتجاج کی متعدد جھلکیاں ہیں جس میں کسان کہہ رہے ہیں کہ حکومت کو ان کی بات سننی ہوگی اور جب تک ان کے مطالبات نہیں مانے جاتے تب تک تحریک ختم نہیں ہوگی۔