ایرانی فلم نرگس مست نے لفٹ انڈیا فلم فیسٹیول کے دوران بیک وقت دو ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
ممبی کے لونا والا ہل اسٹیشن میں لفٹ انڈیا فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب ہفتے کی رات منعقد ہوئی جس کے دوران ایرانی فلم نرگس مست کو بہترین فلمی موسیقی کا ایوارڈ دیا گیا جبکہ فلم کے ڈائریکٹر کو جیوری کی جانب سے خصوصی انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔
اس فلم کی موسیقی معروف ایرانی موسیقار مجید رخشانی نے ترتیب دی ہے جبکہ ہدایت کاری کے فرائض سید جلال الدین دری نے انجام دیئے۔ یہ فلم گزشتہ برس ہی ایران میں ریلیز کی گئی تھی اور شائقین کی جانب سے اسے بہت پسند کیا گیا۔
یہ فلم عصر حاضر کے چار شاعروں اور موسیقی دانوں کی زندگی پر بنائی گئی ہے اور اس میں ایران میں رائج عشقہ اور شاعرانہ موسیقی کی تاریخ پیش کی گئی ہے۔