اداکار رجنی کانت نت نے سیاس سے باہر آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رجنی کانت نے ایک طویل خط میں صحت کے مسئلوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تملناڈو کے آئندہ اسمبلی انتخابات (Tamil Nadu Election 2021) میں حصہ نہیں لینے کا اعلان کیا۔ سُپر اسٹار رجنی کانت سیاسی پارٹی نہیں بنائیں گے۔ ٹویٹ کرکے انھوں نے یہ جانکاری دی۔ انہوں نے صحت خراب ہونے کا حوالہ دیا ہے۔ رجنی کانت نے کہا کہ وہ لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔
خیال رہے کہ رجنی کانت نے اکتیس دسمبر کو پارٹی تشکیل دینے کی بات کہی تھی۔ رجنی کانت نے لکھا کہ گزشتہ دنوں فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی۔ علاج کے لیے انھیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے رجنی کانت نے کہا کہ اپنے فیصلے سے پیچھے ہٹنے پر مجھے تنقید کا شکار ہونا پرے گا لیکن میں اپنے مداحوں کو کسی مشکل حالات میں نہیں رکھنا چاہتا۔ میں اب ویکسین کے بعد بھی صحت کو سنبھال پانے سے قاصر ہوں۔
رجنی کانت نے کہا کہ میں انتخابی سیاست میں اترے بغیر لوگوں کی خدمت کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بغیر انتکابات لڑے ہی لوگوں کی خدمت کریں گے۔ وہ بولے اگر میں چناؤ لڑتا ہوں تو میں سوشل میڈیا اور ٹیلی ویزن پر تشہیر کرکے چناؤ نہیں جیت سکتا۔
رجنی کانت نے کہا مجھے یہ بتاتے ہوئے افسوس ہے کہ میں ایک سیاسی پارٹی شروع نہیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بھاری دل سے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے فیصلے کو لیکر کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کی طرف اشارہ کیا۔ انہوں نے کہا، اگر میں لوگوں سے ملتا ہوں اور متاثر ہوتا ہوں تو جو لوگ میرے ساتھ رہیں گے انہیں بھی جدو جہد کرنی پڑے گی اور وہ زندگی کے امن و سکون کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی کھو دیں گے۔
2 روز قبل رجنی کانت کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا اور اب ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کی ہدایت کرتے ہوئے مسلسل بلڈ پریشر کنٹرول میں رکھنے کا کہا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق کسی قسم کی سیاسی وسماجی سرگرمی ان کی طبعیت میں مزید خرابی کا باعث بن سکتی ہے لہذا انہیں صرف آرام کی ضرورت ہے۔