لکھنؤ(بھاشا)ریلائنس سیمنٹ کمپنی نے آج اترپردیش کے بازار میں قدم رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے مکان تعمیر کرانے میںگاہکوںکی مدد کرنے کیلئے ریلائنس سیمنٹ عام سائٹ ماہرین خدمات جاری کرنے کا بھی منصوبہ بنارہاہے ۔ ریلائنس سیمنٹ کے جنرل منیجراروندپاٹھک نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ریلائنس سیمنٹ،گاہک خدمات کے معاملے میں اپنے صارفین کو آئندہ نسل کا تجربہ فراہم کرتی ہے اورکمپنی آن سائٹ ماہرین خدمات کو جلد ہی اترپردیش میں جاری کرے گی۔
انھوںنے کہا کہ اترپردیش ملک میں سب سے زیادہ سیمنٹ کی کھپت کرنے والی ریاستوں میںسے ایک
ہے اس کی کل کھپت ۲۶۰لاکھ ٹن سالانہ ہے۔ریاست میںمختلف خصوصی اقتصادی شعبوںکی ترقی کے ساتھ صنعتی سرگرمیاں،ریئل اسٹیٹ،کانسٹرکشن اوربنیادی ڈھا نچہ میں اضافہ ہونے سے اس بازار کے آئندہ کچھ برسوںمیں چھ فیصد کی شرح سے بڑھنے کی امید ہے ۔مانگ اورفراہمی کے اس فرق کو بھرنے کیلئے ریلائنس سیمنٹ پوری طرح تیار ہے۔ا نھوںنے کہا کہ ریلائنس سیمنٹ مہاراشٹراورمدھیہ پردیش کے اہم شہروں میں پہلے سے ہی فروخت ہورہی ہے۔جہاں اس نے اپنے آپ کو عام لوگوں کے درمیان سب سے زیادہ پسندیدہ برانڈ کے طورپر مستحکم کرلیاہے۔ پاٹھک نے دعویٰ کیا ہے کہ ریلائنس سیمنٹ معیار میںبہتر ہے اوراس میں نئی تکنیک اورخاص خوبیاں شامل ہیں جو صارفین کو سب سے کم ممکنہ تعمیراتی وقت میں طویل مدت تک چلنے والی تعمیر میں اہل ہے۔
ریلائنس سیمنٹ کے پروڈکشن میںاعلیٰ تکنیک کے استعمال کاذکر کرتے ہوئے پاٹھک نے کہا کہ کمپنی روبوٹ سے چلنے والی معیاری کنٹرول لیب سے آراستہ ہے اس سے ریلائنس سیمنٹ کے ہر بیگ اورہردانے میں ایک جیسا معیار یقینی بنایا جاتا ہے ۔ انھوںنے بتایا کہ کہ ریلائنس سیمنٹ ملک کی اعلیٰ سیمنٹ بنانے والی کمپنی ہے جس کی کل صلاحیت ۵۵لاکھ ٹن سالانہ ہے اتر پردیش میں۲۰لاکھ ہے، مدھیہ پردیش کا ۳۰ٹن اوربوٹی بوری مہارا شٹر میں پانچ لاکھ ٹن سالانہ صلاحیت کا کارخانہ ہے۔کمپنی کی سبھی تعمیر اتی سہولتیں ، ٹکنالوجی اوراسکیل کے لحاظ سے نئی ہے اورساتھ ہی اس کی تقسیم اورسیمنٹ کو صارفین تک پہنچانے میں اعلیٰ طریقے اختیار کئے جاتے ہیں۔