نئی دہلی ، 30 دسمبر (یو این آئی) عالمی وبا کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ملک میں اس کے نئے اسٹرین سے تشویش کی لہر پھیل گئی ہے ، حالانکہ نئے کیسزکی شرح گھٹ کر 96 فیصد ہوگئی ہے جس سے فعال کیسزمیں میں کمی آتی جارہی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کے مطابق برطانیہ میں پائے جانے والے کورونا وائرس کے نئے اسٹرین کا اثر ملک میں بھی دکھائی دے رہا ہے اور اب تک 20 افراد اس کی زد میں آچکے ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،549 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 44 ہزار ہو چکی ہے۔ اسی دوران 26،572 مریضوں کی شفابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.34 لاکھ سے زائد ہوگئی اور یہ شرح 95.99 فیصد ہے۔
فعال کیسز 6309 سے گھٹ کر 2.62 لاکھ رہ گئی اوراس کی شرح 2.56 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے کے دوران 286 کورونا مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،48،439 ہوگئی ہے اور یہ شرح 1.45 فیصد ہے۔