نئی دہلی،31 دسمبر(یواین آئی) مرکزی حکومت نے ملک کے چار ریاستوں میں کئے گئے کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی کامیابی کے بعد اب فو جنوری کو ملک کی سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ڈرائی رن کرنے کا فیصلہ کیا ہے صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے جمعرات کو بتایا کہ مرکزی حکومت نے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کی پوری تیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔
صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پرنسیپل سکریٹریوں (صحت)اور دیگر طبی افسروں کے ساتھ اعلی سطحی میٹنگ کی اور کورونا ویکسن کے ڈرائی رن کےلئے نشاندہی کی گئی سبھی سائٹ پر کی گئی تیاریوں کا جائزہ لیا۔
ڈرائیور رن ٹیکاکاری سے جڑی پورے عمل کو اس طرح سے نافذ کیا جاتا ہے۔جیسے حقیقت میں ٹیکاکاری مہم چلائی جارہی ہو،اس سے کورونا ویکسن کے سلسلے میں بنایا گیا کو ون ایپ بیرونی ماحلو مینکس کی طرح کام کرتا ہے،یہ بھی پتہ چل پائےگا اور ٹیکاکاری کا پورا منصوبہ اور منصوبے کے عمل میں کیا رکاوٹیں آتی ہیں،ان کی پہچان کرکے،ان سے نمٹنے کے طریقے بھی بنائے جاسکیں گے۔اس سے مختلف سطح پر ٹیکاکاری مہم سے جڑنے والے لوگوں کا بھی حوصلہ بڑے گا۔
وزارت صحت نے بتایا کہ ڈرائی رن سبھی ریاستوں کے دارالحکومت میں کم از کم تین سائٹ پر ہوگا۔ کچھ ریاستیں ان علاقوں کو بھی ڈرائی رن میں شامل کریں گی،جو دوردراز ہوں اور جہاں سامان کی آمدورفت میں مشکل ہو۔ مہاراشٹر اور کیرالہ ممکن ہے کہ اپنی دارالحکومت کے علاوہ دیگربڑے شہریوں میں ڈرائی رن کریں گی۔