ممبئی ( وارتا)غیر ملکی بازاروں کی تیزی اوربرآمدات کی مانگ بڑھنے سے رواں ہفتے میں کافی کی قیمتوں میں اضافہ درج کیا گیاہے۔
ہفتہ وار نیلامی کے درمیان اریبیکا پی بی گریڈکی کافی کی ۵۰کلوگرام کی قیمتوںمیںدوہ
زار روپئے اے اوراے اے گریڈ کی قیمتوںمیں ۱۸۷۵روپئے سے ۱۹۰۰ روپئے اوربی گریڈ کی قیمتوں میں ۱۹۵۰ روپئے اورسی گریڈ کی قیمتیں ۲۲۵۰ روپئے فی ۵۰کلوگرام بڑھ گئیں۔ نیلامی کے دوران کل ۱۸۵۴۹۱کلوگرام کافی پیش کی گئی جس میںسے۷۳ہزارکلو گرام فروخت ہوئی۔نیویارک میں اریبیکا کافی کی مارچ کیلئے قیمت۲۵؍ فیصد فی پونڈ اوپربولی گئی ہے۔چھ مارچ کو لندن میں روبسٹا گریڈ کافی کی قیمت ۷۵ڈالرفی ٹن بڑھ گئیں۔ کافی بورڈ نے کہا ہے کہ اکتوبر ۲۰۱۳ سے شروع ہوئے کافی سال کے دوران ملک میں اس کی پیداوار ۲۳ء۱۰فیصد کم ہوکر ۳۱۱۵۰۰؍ٹن رہ سکتی ہے۔