نئی دہلی ، 2 جنوری ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے سابق مرکزی وزیر سردار بوٹا سنگھ کی موت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر مودی نے ٹویٹ کیا ’’سردار بوٹا سنگھ جی ایک تجربہ کار منتظم ہونے کے ساتھ ساتھ غریبوں اور کمزوروں کی فلاح و بہبود کے لئے اثردار آواز تھے۔ ان کے انتقال سے افسردہ ہوں ۔ ان کے اہل خانہ اور حمایتیوں سے میری تعزیت۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہا ’’سردار بوٹا سنگھ جی کے انتقال کے ساتھ ہی ملک نے ایک حقیقی عوامی خدمت گار اور ایک وفادار رہنما کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی ملکی خدمت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وقف کردی جس کے لئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس مشکل وقت کے میں ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت‘‘۔