ممبئی (وارتا)بالی ووڈکی ڈمپل گرل دیپکاپاڈوکون کا کہنا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتاہے دیپکا پاڈوکون کی گزشتہ سال ریس۲، یہ جوانی ہے دیوانی ، چنئی ایکسپریس اورگولیوں کی راس لیلا رام لیلاریلیزہوئی تھی اورسبھی فلموںنے باکس آفس پر ۱۰۰؍کروڑروپئے سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔ دیپکا پاڈوکون کو باکس آفس کی کوئن سمجھا جارہاہے دیپکا پاڈوکون نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا ہے انھوں نے کہا کہ خود پر بھروسہ کرنا اوردل کی بات سننے سے کامیابی ملتی ہے۔میرے لئے تعریف اورتنقید دونوںضروری چیزیں ہیں اور ان سے کافی کچھ سیکھتی ہوں۔ دیپکا پاڈوکون نے بغیر کسی کانام لئے کہا کہ میں آج جو بھی ہوں اس کیلئے اس شخص کا شکریہ اداکرنا چاہتی ہوں۔ دیپکا کا اشارہ غالباًرنبیر کپور کی طرف تھا۔ایک سوال کے جواب میں دیپکانے کہا کہ کٹرینہ ، پرینکا اورانوشکا سے ان کی اچھی دوستی ہے۔میں بیڈمنٹن کھیل میںماہرہوں اورعامروشاہ رخ کو اس کھیل میں ہراسکتی ہوں۔ وہیں دوسری جانب دیپکا پاڈوکون کا کہنا ہے کہ ریلیشن شپ ہونے پر خود کومکمل محسوس کرتی ہیں دیپکا اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں بات چیت کرنے سے ہمیشہ بچتی رہیں ہیں۔ دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ صرف اپنے ریلیشن شپ کے بارے میں ہی نہیں بلکہ فلم کے انتخاب کے معاملے میںبھی میں اپنے فیصلے دل سے کرتی ہوں۔ میرے لئے کسی سے محبت کرنا بیحد اہم بات ہے مجھے محسوس ہوتا ہیکہ زیادہ تر عورتوں کی طرف سے کہ سکتی ہوں کہ وہ کسی کے ساتھ محبت کا رشتہ ہونے پر مکمل محسوس کرتی ہیں۔ دیپکا پاڈوکون اوررنویر سنگھ کے درمیان ریلیشن شپ کے خبریں ان دنوں میڈیامیں زوروں پر ہیں ۔ دیپکا پاڈوکون نے کہا کہ میرے جیسی نوجوان لڑکی کیلئے کسی کو سمجھنا سب سے پہلے ضروری ہے میں نہیں چاہتی کہ میرادل پھر سے ٹوٹے۔میں کسی بھی ریلیشن شپ میں جانے سے پہلے یہ یقین کرلینا چاہتی ہوں میں کسی جلد بازی میں نہیں ہوں۔