غازی آباد:04جنوری(یواین آئی )اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے مرادنگر میں شمشان گھاٹ پر پیش آئے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 24 ہوگئی ہے اس ضمن میں پولیس نے نگر پالیکا کے انجینئر نہاریکا سنگھ، جونیئر انجینئرسی پی سنگھ اور سپروائزر آشیش سمیت تین افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ ٹھیکیدار اجے تیاگی اور دیگر فرار چل رہے ہیں۔
سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(دیہات)ڈاکٹر ایرج راجا کے مطابق پولیس نےمختلف دفعات میں تینوں کو گرفتار کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو تیز بارش کی وجہ مرادنگر میں بنبامارگ پر واقع شمشان گھاٹ احاطے کا لنٹر اور دیوار منہدم ہوگئی تھی۔ حادثے کے وقت شمشان گھاٹ پر آخری رسومات کی ادائیگی ہورہی تھی۔ اور اس دوران وہاں یکجا 40سے زیادہ لوگ ملبے کے نیچے دب گئے۔ حادثے میں 24افراد کی موت ہوگئی اور دیگر کئی زخمی ہوگئے۔