نئی دہلی,4 جنوری (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی 5 جنوری 2021 کو صبح 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کوچی – منگلورو قدرتی گیس پائپ لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے یہ تقریب ‘ون نیشن ون گیس گرڈ’ کی تشکیل کی سمت میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی اس موقع پر مرکزی وزیربرائے پٹرولیم و قدرتی گیس کے ہمراہ کرناٹک اور کیرالہ کے گورنر اوروزراء اعلی بھی شریک ہوں گے۔
450 کلومیٹر لمبی پائپ لائن کو جی اے آئی ایل (انڈیا) لمیٹڈ نے تعمیر کیا ہے ، اس کی نقل و حمل کی صلاحیت یومیہ 12 ملین میٹرک اسٹنڈرڈ مکعب میٹرک ہے ، اوریہ کوچی (کیرالہ) میں مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ری گیسی فیکشن ٹرمینل ، ارناکولم ، تھرسور ، پالک کڈ ، ملاپورم ، کوزی کوڈ ے، کنّور اور کاسرگوڈ اضلاع سے گزرتے ہوئے منگلورو (دکشنا کنڑا ضلع ، کرناٹک) تک قدرتی گیس لے جائے گی۔