ممبئی (وارتا)بالی ووڈکی نئی اداکارہ پرینیتی چوپڑاان دنوں اپناوزن کم کرکے کافی خوش نظرآرہی ہیں۔۲۰۱۱ میںآئی فلم لیڈیز ورسیز رکی بہل سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ جب میں فلم انڈسٹری میںآئی تھی تب میں تھوڑاموٹی تھیں۔ فلم انڈسٹری میں خود کو فٹ رکھنے کیلئے میں سخت محنت کررہی تھی اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میں اب ویسی نہیںہوں میں نے اپنا وزن کافی کم کرلیا ہے ۔ پرینیتی چوپڑانے کہا کہ اب میں موٹی نہیں رہناچاہتی ہوں۔ میں نے کافی محنت کی ہے میںآئندہ اس پر کام کرنا چاہتی ہوں۔ پرینیتی نے ابھی حال ہی میںآئی فلم ہنسی تو پھنسی کیلئے اپنا وزن کم کیاتھا۔