نئی دہلی ، 6 جنوری (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کے گھٹنے بڑھنے کے سسلسلہ کے درمیان اس بیماری سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد گذشتہ 12 دنوں سے 300 سے نیچے رہ گئی ہے ،
جبکہ صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ اور ایکٹیو کیسز کی تعداد میں کمی کا سلسلہ بھی جاری ہے بدھ کے روز وزارت صحت کی کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 264 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے ،
جس سے یہ تعداد 1،50،114 ہوچکی ہے۔ 26 دسمبر سے یومیہ تین سو سے کم مریض ہلاک ہو رہے ہیں ، جبکہ پہلے ان یہ تعداد تین سے پانچ سو کے درمیان تھی۔ ملک میں اموات کی شرح اب 1.45 فیصد ہے۔
برطانیہ میں پائے جانے والے کوروناوائرس کے نئے اسٹرین کے کیسز ملک میں بتدریج بڑھ رہے ہیں اور اب تک 71 افراد میں یہ وائرس پایا گیا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 18،088 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 74 ہزار سے زیادہ ہوگئی ۔
اسی دوران 21314 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 99.97 لاکھ اور اس کی شرح بڑھ کر 96.36 فیصد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز 3490 سے گھٹ کر 2.27 لاکھ اور شرح 2.19 فیصد ہوگئی۔