نئی دہلی، 06 جنوری (یواین آئی) قومی راجدھانی میں محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے برڈ فلو سے متعلق تمام واقعات کی نگرانی کے لئے ایک کنٹرول روم قائم کیا ہے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے بدھ کو کہا کہ ریاستوں میں برڈ فلو کے کنٹرول کے لئے اٹھائے جارہے اقدامات کی تازہ ترین صورتحال کو روزانہ کی بنیاد پر اپڈیٹ کیا جائے گا۔
راجستھان ، مدھیہ پردیش ، ہماچل پردیش اور کیرلہ میں برڈ فلو کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ باراں ، کوٹہ ، راجستھان کے جھالاواڑ اور مدھیہ پردیش کے مندوسور ، اندور اور مالوا میں کوے کی موت ہوئی ہے۔
ہماچل پردیش کے کانگڑا میں غیر مقیم پرندوں اور کیرلہ کے (پولٹری۔ بطخ) ۔ کوٹیئم اور اللاپوجھا میں پولٹری اور بطخوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
آئی سی اے آر-این ایچ ایس اے ڈی سے متاثر نمونے کی جانچ کے بعد برڈ فلو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
صورتحال کے پیش نظر یکم جنوری کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کی ریاستوں کو انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔
مدھیہ پردیش اور راجستھان نے ایوین انفلوئنزا کے لئے نیشنل ایکشن پلان کی ہدایات کے مطابق مسلسل طریقہ کار اپنائے جارہے ہیں۔
دوسری ایڈوائزری 5 جنوری کو ہماچل پردیش کو جاری کی گئی تھی۔ اس میں ریاست کو مشورہ دیا گیا ہے کہ پولٹری کی بیماری کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لئے ضروری اقدامات کریں۔