نئی دہلی ،8 جنوری (یواین آئی) ملک میں کورونا کے نئے کیسز 20 ہزار سے کم رہنے سے لوگوں کو کچھ راحت ملی ہے اور صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے ایکٹو کیسز میں کمی آئی ہے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وئراس کے 18،139 نئے کیسز سامنے آئے اور متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ 13 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔
گذشتہ روز نئے کیسز کی تعداد بڑھ کر 20،346 ہوگئی تھی اور ایکٹو کیسز میں بھی اضافہ ہوا تھا ۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20،539 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر ایک کروڑ 37 ہزار 398 ہوگئی ہے ۔ ایکٹو کیسز کی تعداد 2،634 کم ہو کر 2.25 لاکھ ہوگئی ہے ۔ اسی دوران مزید 234 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 1،50،570 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح 96.39 ، ایکٹو کیسز کی شرح 2.16 اورشرح اموات 1.45 فیصد ہے۔
مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 307 ایکٹو کیسز بڑھے اور ان کی تعداد 52،276 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں 3350 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 18.56 لاکھ ہوگئی ہے، وہیں مزید 72 مریضوں کی موت کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 49،897 ہوگئی ہے۔