سڈنی ، 8 جنوری (یواین آئی) کرشمائی بلے بازاسٹیون اسمتھ (131) نے شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی 27 ویں سنچری مکمل کی جبکہ لیفٹ ارم اسپنر رویندر جڈیجا (62 رن پر چار وکٹ) کی بہترین گیند بازی اور اوپنروں کی عمدہ اوپننگ سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے دن جمعہ کے روز ٹھوس جواب دیتے ہوئے مقابلہ برابری پر لا دیا ۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 338 رن بنائے جبکہ ہندوستان نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رن بنائے لئے ہیں ۔
ہندوستان ابھی پہلی اننگز میں 242 رن سے پیچھے ہے اور اس کے آٹھ وکٹ باقی ہیں۔