دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 61 ہزار 504 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 19 لاکھ 22 ہزار 208 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 34 لاکھ 8 ہزار 942 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 8 ہزار 885 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 6 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار 354 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 3 لاکھ 78 ہزار 149 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 24 لاکھ 56 ہزار 902 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 88 لاکھ 18 ہزار 804 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 29 ہزار 140 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 کروڑ 32 لاکھ 59 ہزار 949 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 9 مریض انتقال کرگئے
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 50 ہزار 835 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 4 لاکھ 32 ہزار 526 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 2 لاکھ 1 ہزار 542 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 80 لاکھ 15 ہزار 920 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 60 ہزار 911 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 33 لاکھ 55 ہزار 794 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی سے بڑھنے لگی ہیں، یہاں اس سے اموات کی تعداد 79 ہزار 833 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 29 لاکھ 57 ہزار 472 ہو چکی ہے۔