سڈنی، 11 جنوری (یواین آئی) رشبھ پنت (97) ، چتیشور پجارا (77)، روی چندرن اشون (ناٹ آوٹ 39) اور ہنوما وہاری (ناٹ آوٹ 23) کی شاندار کاکردگی اور جدوجہد سے ہندوستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرا کرکٹ ٹسٹ پانچویں اور آخری دن پیر کے روز ڈرا کرالیا آسٹریلیا نے سڈنی میں تیسرے ٹسٹ میں ہندوستان کے سامنے جیت کے لئے 407 رن کا چیلنجنگ ہدف رکھا تھا اور ہندوستان نے کل کے دو وکٹ پر 98 رن سے آگے کھیلتے ہوئے میچ ڈرا ختم ہونے تک پانچ وکٹ پر 334 رن بنائے۔
سڈنی کا یہ میچ ہندوستان کی ٹسٹ تاریخ میں ہنوما وہاری اور روی چندرن اشون کے جوش اور جدوجہد کے لئے درج ہوگیا ہے ۔
دونوں کھلاڑیوں نے زخمی ہونے کے باوجود مورچہ سنبھال کر رکھا اور ٹسٹ میچ ڈراکراکر ہی دم لیا۔