مورینہ، 12 جنوری (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے مورینا ضلع میں آج صبح مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے10 افراد کی موت ہوگئی نصف درجن سے زائد افراد زیر علاج ہیں ضلع کلکٹر انوراگ ورما نے مذکورہ اموات کی تصدیق کرتے ہوئے آج بتایا کہ باگ چینی تھانہ علاقے کے چھیرا مانپور اور سوماولی تھانہ کے پہاولی اور بلیا پورہ گاؤں میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ان میں سے کچھ لوگوں کی موت مورینا میں اورکچھ کی کچھ گوالیار ڈسٹرکٹ اسپتال میں ہوئی۔
انہوں نے مزیدکہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاہے کہ موت زہریلی شراب کے استعمال کی وجہ سے ہوئی یا کسی اوروجوہ سے۔ مرنے والوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی موت کا سبب معلوم ہوسکے گا۔
مسٹر ورما نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔ اس سانحہ میں جو بھی قصوروار پایا جائے گا، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتایا جاتاہے کہ تھانہ باگ چینی علاقہ کے چھیرا مانپور گاؤں کے گھروں میں غیر قانونی شراب بنائی جاتی تھی۔ اسی کے استعمال کے بعد یہ دیہاتی بیمار ہوئے اور انہیں مورینہ اور گوالیار کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیاتھا۔ تاحال نصف درجن سے زائد افراد زیر علاج ہیں۔