ایتھنز، 13 جنوری (اسپوتنک) یونان کے وزیر اعظم کریاکوس میتسوتکیس نے کہا ہے کہ 2021 میں انتخابات نہیں ہوں گے اور حکومت اپنی چار سالہ مدت تک کام کرے گی ۔ مسٹرمیتسوتکیس نے اے این ٹی 1 کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا ’’ میں نے اس سےپہلے کئی انٹرویوز میں جو کچھ کہا ہے اسے آپ دہرا سکتے ہو۔ سرکار اپنی چار سالہ مدت پوری کرے، یہ میرا عہد ہے‘‘۔
وزیر اعظم نے جنوری کے شروع میں کابینہ میں ردوبدل کا آغاز کیا تھا ، جسے 2021 میں انتخابات کی تیاری کے اشارے کے طور پر دیکھا گیا تھا ۔ مسٹر میتسوتکیس کی نئی جمہوری پارٹی جولائی 2019 میں برسر اقتدار آئی تھی ۔ ملک کے آئین میں ہر چار سال بعد انتخابات ہوتے ہیں ۔