نئی دہلی ، 14 جنوری (یواین آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعرات کے روز ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی ، پونگل اور اتراین کے تہواروں پر مبارکباد دیتے ہوئے سبھی کی زندگی میں خوشی، خوشحال کی خواہش کی ۔
کیجریوال نے ٹویٹ کیا ’’ ملک کے تمام شہریوں کومکر سنکرانتی ، پونگل اور اتراین کے مقدس تہوار پر مبارکباد ۔ یہ تہوار آپ کی زندگی میں خوشی ، خوشحالی لے کر آئیں۔ ایشور سے دعا ہے کہ آپ خوش رہیں ، صحتمند رہیں‘‘ ۔