نئی دہلی 14 جنوری (یو این آئی )آئندہ اپریل مئی میں پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات چند ہفتے آگے بڑھ سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق بورڈ امتحانات کی تاریخوں کے مدنظر کسی قسم کے تضادات سے بچنے اور اپریل تک اس عمل کو مکمل کرنے کے لئے کمیشن اسمبلی انتخابات کو چند ہفتے آگے بڑھانے پر غور و خوض کرسکتا ہے۔
ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان فروری کے وسط تک کیا جاسکتا ہے۔
اس سال اپریل – مئی میں مغربی بنگال، تمل ناڈو، آسام، کیرالہ اور پڈوچیری میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ان ریاستوں میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سینٹرل فورس کی موجودگی سب سےزیادہ ہوگی۔