کینسر کی دوا خریدنے پر قدغن لگانے والا امریکہ کیسے کرونا ویکسین ایران کو بیچنے کے زور لگا رہا ہے، یہ سوال ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کے رکن نے اٹھایا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے صحت کمیشن کے رکن “محسن علیجانی” نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی حکام ایران کو کینسر کے علاج کے لئے ادویات فراہم کرنے کے تیار نہیں ہیں تو وہ کس طرح سے ایران کو کرونا ویکسین فروخت کرنے کی فکر میں ہيں۔









