گورکھپور: اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے آج یہاں محکمہ اطلاعات کی ڈیجیٹل لائبریری و ایپ کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اب تک محکمہ اطلاعات کی ڈائری ایک کتاب کی شکل میں ہوتی تھی جس سے بہت زیادہ کاغذ خرچ ہوتا تھا اور افراد کو اطمینان بھی نہیں ہوتا تھا اس لئے اس ڈیجیٹل زمانے میں محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ کی ڈائر عام لوگوں کو پہنچانے کے لئے ڈائری کا ڈیجیٹل ایپ لانچ کیا گیا ہے۔
اطلاعات ڈائری کے ڈیجیٹل فارم میں آجانے سے کوئی بھی شخص اسمارٹ فون پر اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرسکتا ہے۔