اٹاوہ (نامہ نگار)ضلع کے بھرتنا علاقہ میں ایک صبح زمین کے جھگڑے کے سلسلہ میں باپ بیٹے کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ نگلہ پچھائے گاؤں میں جسرام سنگھ(۲۶)اور مقامی باشندہ راجندر کے درمیان زمین کا جھگڑاچل رہاتھا۔جسرام سنگھ اور اس کابیٹااجے (۱۷)کل رات اپنے کھیت میں سورہے تھے۔آج صبح راجندر اور اس کے ساتھیوں نے جسرام سنگھ اور اجے کو گھیر کر ان پر گولیاں چلانا شروع کردی۔ جس کے سبب دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے اس معاملہ میں راجندر اور ۳۵نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے جانچ شروع کردی ہے۔ کشیدہ حالات کے پیش نظر موقع پر پولیس عملہ کو تعینات کردیا گیا ہے۔