واشنگٹن ، 18 جنوری (اسپوتنک) امریکہ میں متعدی بیماریوں کے ماہر انتھونی فوسی نے کہا ہے کہ شہریوں کو دی جانے والی ویکسین کورونا وائرس کی نئی شکل کو شکست دینے میں مددگار ہے۔
مسٹر فوسی نے اتوار کو این بی سی کے ساتھ ا یک انٹرویو میں کہا ’’اگر ہم بیشتر آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرلیتے ہیں تو ہم کورونا وائرس کی نئی شکل کو بھی ہرا سکتے ہیں‘‘۔
مسٹر فوکی کے مطابق موجودہ وقت میں دستیاب وسائل کے مقابلے کورونا وائرس کی نئی شکل کو مضبوط ہونے پر ٹیکہ کو اپ گریڈ کی ضرورت ہوسکتی ہے۔