کانپور (نامہ نگار)انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے باجود ایک واردات کا شیوراج پور تھانہ علاقہ میں انکشاف کیا گیا۔ جہاں اسمبلی حلقہ صدر نے جلسہ منعقد کرانے کے لئے پیسہ کا مطالبہ پورا نہ ہونے کے معاملے میں اختلاف کو
کی بٹ سے زخمی کردیا۔ زخمی کاروباری کو ارسال اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کررہی ہے۔ شیوراج پور باشندے امت کی اروند اور رویندر کے نام سے زیورات کی دکان ہے۔ سماجوادی پارٹی اسمبلی حلقہ کے صدر امت ورما کے دفتر میں عہدیداران کا جلسہ منعقد کرانے کے لئے گزشتہ کئی دنوں سے صراف سے دس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا جارہاتھا۔ اس سلسلہ میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر اپنے ساتھیوں کے ساتھ امت کے دکان پر پہنچے اور پیسہ نہ دینے پر گالیاں دینے لگے ۔ مخالفت کرنے پر ایس پی لیڈران طمنچہ کی بٹ سے کاروباری کو زخمی کردیا۔