اورنگ آباد، 19 جنوری ؛ مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ علاقے میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں پیر کی صبح تک کورونا کے 153 نئے کیسز پوزیٹیو پائے گئے ہیں جبکہ مزید ایک مریض کی موت ہو گئی۔
صحت افسران نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔
مراٹھواڑہ کے تمام آٹھ ضلع ہیڈکواٹر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں وائرس کے 31 نئے کیسز اور ایک کی موت ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں ناندیڑ میں 34، لاتور میں 32، بیڈ میں 31، لاتور میں 19، عثمان آباد میں 13، پربھنی میں آٹھ اور ہنگولی میں پانچ افراد کے کورونا متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی۔