بلرامپور۔ (وارتا)۔ اترپردیش کے بلرامپور ضلع میں پچھپیڑوا علاقہ کے کوڑی ڈیہہ گاؤں میں تالاب کے نزدیک کھیل رہی ایک لڑکی کی تالاب میں گر کر ڈوب جانے سے موت ہو گئی، پولیس کے مطابق علی احمد کی دو سالہ بیٹی صائمہ تالاب کے نزدیک کھیل رہی تھی تبھی اچانک وہ تالاب میں گر گئی۔ اس دوران گہرے پانی میں ڈوب جانے سے اس کی موت ہو گئی۔گاؤں والوں کی مدد سے لاش کو باہر نکلوایا گیا۔