فیض آباد۔ (نامہ نگار)۔ شہر کانگریس کمیٹی فیض آباد کے تحت مسلسل چل رہے رپورٹ کارڈ ۱۴-۲۰۰۹ء تک تقسیم عوامی رابطہ کے سلسلہ میں آج کانگریسی کارکنان نے شہر کے رکاب گنج چوراہے سے نیاواں ہوکر گدڑی بازار سے صاحب گنج تک بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم چلاکر رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر نرمل کھترے کے ترقیاتی کاموں کے رپورٹ کارڈ تقسیم کئے۔ رپورٹ کارڈ تقسیم کے سلسلہ میں الکا ٹاور میں ڈاکٹر اشوک گپتا، نیاواں پر محمد اشفاق اور انگوری باغ کالونی میں ڈاکٹر آر ڈی سنگھ کو کانگریسی کارکنان نے رکن پارلیمنٹ کے ترقیاتی کاموں کا لیکھا جوکھا پیش کیا۔
رپورٹ کارڈ تقسیم اور عوامی رابطہ میں کانگریسی کارکنان نے سبھی ضلع کے لوگوں سے اپیل کی کہ ڈاک
ٹر نرملکھتری کے ذریعہ کرائے گئے پانچ برسوں کے ترقیاتی کاموں اور گزشتہ بیس بسوںسے دیگر اراکین پارلیمنٹ کے ذریعہ کرائے گئے ترقیاتی کاموں کا مقابلہ وہ خود کر کر کے عوامی مفاد اور ترقیات کی کسوٹی پر سچائی سے اندازہ لگاکر فیصلہ کریں۔ کارکنان نے کہا کہ فیض آباد میں پہلی بار کوئی رکن پارلیمنٹ اپنے ترقیاتی کارڈ کو عوام کے درمیان دینے کا کام کر رہا ہے اس رپورٹ کارڈ تقسیم میں خاص طور سے جگدیش شریواستو، منیر عابدی، رام داس ورما، افضال احمد، جعفر موسیٰ، سنیتا نشاد، محمد شریف، ہیرا لال یادو وغیرہ موجود تھے۔