بیونس آئرس، 21 جنوری ؛ ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی شکست اور ان کی روانگی لاطینی امریکی ممالک کی فتح ہے۔
مسٹر مادورو نے بدھ کے روز ٹوئٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’آج 20 جنوری۔ ڈونالڈ ٹرمپ لیفٹ، لیفٹ، لیفٹ۔ ہم نے انہیں ہرا دیا‘‘۔
انہوں نے کہا ’’ونیزویلا کے لئے یہ ایک جیت ہے۔ وہ تنہا رہ گیا۔ یہ ہماری زبردست فتح ہے‘‘۔