واشنگٹن، 22 جنوری (اسپتوتنک) برطانیہ میں سامنے آیا کورونا وائرس کا نیا اسٹرین امریکہ کے 20 یا اس سے زیادہ ریاستوں میں موجود ہے۔
امریکہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ برائے الرجی اور متعدی امراض کے ڈائریکٹر فوسی کا یہ کہنا ہے ۔ انہوں نے جمعرات کو صحافیوں سے کہا ’’کورونا کا برطانیہ والا ویریئنٹ امریکہ کی 20 سے ریاستوں میں ہے‘‘۔
واضح رہے کہ برطانیہنے گزشتہ دسمبر میں عالمی صحت تنظیم نے کووڈ۔ 19 کے نئے ویریئنٹ کے بارے میں مطلع کیا تھا، جو پرانے ویریئنٹ سے 70 فیصد تیزی سے پھیلتا ہے۔
کورونا کے نئے اسٹرین کے پیش نظر کئی ممالک نے سرحدیں بند کردی اور برطانیہ کے سفر کو معطل کردیا، جس سے سبب یہ زیادہ نہیں پھیل سکا۔