جون پور 22 جنوری (یو این آئی) اترپردیش کے جونپور کے گاؤں سراوان میں شہید لال بہادر گپت میموریل پرآج ہندوستانی سوشلسٹ ریپبلکن آرمی اور لکشمی بائی بریگیڈ کے کارکنوں نے آج کاکوری واقعہ کے ہیرو ٹھاکر روشن سنگھ کی 129 ویں سالگرہ منائی۔
کارکنوں نے شہید کی یادگار پر موم بتیاں اور اگربتی جلائی اوردو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے جنگ آزادی کے مجاہد اور کاکوری واقعہ کے ہیرو کو خراج عقیدت پیش کیا –
کرانتی ستون پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے لکشمی بائی بریگیڈ کی صدر منجیت کور نے کہا کہ ملک کی آزادی کی جدوجہد میں حصہ لینے والے انقلابی ٹھاکر روشن سنگھ ، اسی دن 1892 میں اتر پردیش کے شاہ جہاں پور ضلع کے نوادا گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
وہ جوانی میں ایک اچھے نشانے باز اور پہلوان تھے ۔